ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی کی نوکرشاہوں کونصیحت، خودکوفائلوں تک محدودنہ رکھیں آئی اے اے افسر ان

مودی کی نوکرشاہوں کونصیحت، خودکوفائلوں تک محدودنہ رکھیں آئی اے اے افسر ان

Fri, 25 Aug 2017 22:02:15  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی انتظامیہ خدمات(آئی اے ایس) کے حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو فائلوں تک محدود نہ رکھیں، فیصلوں کا مکمل اثر دیکھنے کے لئے زمینی سطح کا دورہ کریں۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کی شام وزیر اعظم سے ملنے آئے ہندوستانی انتظامیہ خدمات کے حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مودی نے انہیں یہ مشورہ دیا۔وزیراعظم مودی نے ہندوستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے 80سے زیادہ سیکرٹری اورجوائنٹ سیکریٹریوں سے بات چیت کی۔وزیر اعظم کے آئی اے اے کے افسران کے ساتھ پانچ الگ الگ مذاکرات ہوئے، جن میں سے یہ دوسرا سیشن تھا۔بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکام کو اپنے کام کو صرف ڈیوٹی نہیں سمجھنا چاہئے، بلکہ اسے ملک کی حکمرانی میں مثبت تبدیلی لانے کے موقع کے طور پر دیکھنا چاہئے۔وزیراعظم مودی نے حکام سے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حکومتی عمل کو آسان بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے 100سب سے پسماندہ اضلاع پر توجہ دیں تاکہ ترقی کے مختلف معیار پر انہیں قومی سطح پر لایا جا سکے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکام کی طرف سے کہی گئی باتوں کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس پر زور دیا کہ افسر خود کو فائلوں تک محدود نہ رکھیں، بلکہ فیصلوں کے اثرات کو سمجھنے کے لئے عوامی سطح کے دورے کریں۔اس تناظر میں انہوں نے گجرات میں 2001میں آنے والے زلزلے کے بعد دوبارہ تعمیری کام میں لگے افسران کے تجربات کوشیئرکیا۔
 


Share: